ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی

ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی
ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔
نجی ٹی وی 24نیوز نے وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کے حوالے سے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لئے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ محی الدین وانی نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔

مزید :

قومی -