پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کےبرابر کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کےبرابر کی جائے، سپریم کورٹ میں ...
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کےبرابر کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنےکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور  رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، مقدمات میں امریکہ اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔درخواست گزار کا کہنا ہےکہ امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنےکا حکم دیا جائے۔

مزید :

قومی -