8 برسوں کے دوران 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی

8 برسوں کے دوران 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آئندہ 8 سال کے دوران 21 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور چین کی کمپنیاں پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے مختلف منصوبوں پر 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں نندی پور پاور پراجیکٹ، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ، بن قاسم پاور پلانٹ، جامشورو پاور پلانٹ، گڈانی پاور پلانٹ، اوچ II پاور پراجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ، دروش پاور پراجیکٹ، دیامیر بھاشا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور گومل زم ڈیم کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز کا انتظام کر لیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -