میاں چنوں،مزدوروں کا ٹی چوک پر مظاہرہ،ریڑھی نذر آتش

  میاں چنوں،مزدوروں کا ٹی چوک پر مظاہرہ،ریڑھی نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میاں چنوں،محسن وال(نمائندہ پاکستان) میاں چنوں کے ٹی چوک میں ریڑھی بانوں نے اپنی رہڑیاں کھڑی کرکے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ میاں چنوں کی جانب سے 9ماہ سے ہمیں بے روزگار کیا ہوا ہے،ہمارے بچے گھروں میں بھوکے ہیں اور ہم آج(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
مجبور ہوکر احتجاج کر رہے ہیں،خدا کیلئے ہمیں بازاروں میں رہڑیاں لگانے دیں جائیں تاکہ ہم اپنا روزگار کما کر زندگی گزار سکیں،مظاہرین نے دوران احتجاج سامان سے بھری رہڑی کو آگ بھی لگا دی،جبکہ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدی نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے خدا کیلئے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے ہمیں روزگار کمانے کی اجازت دی جائے،دوسری طرف رابطہ کرنے پر انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے رہڑیوں کیلئے ایک جگہ مختص کردی ہے جہاں وہ اپنی رہڑیاں لگا سکتے ہیں۔
نذرآتش