وزیر اعلیٰ محمود خان کا پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کا پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوابی کے علاقہ کالو خان میں اشتہاری ملزمان کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماج دُشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ڈی ایس پی علامہ اقبال کی شہادت اُن قربانیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

مزید :

صفحہ اول -