لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، آیان کاشف کی پہلی پوزیشن 

لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، آیان کاشف کی پہلی پوزیشن 
لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، آیان کاشف کی پہلی پوزیشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔
کنٹرولربورڈ کے مطابق 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے ، 1 لاکھ 74 ہزارطلبہ میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا،سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبہ پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبہ پاس ہوئے،267 نقل کے کیسز، 60 سے زائد ایف آئی آر درج ہوئیں۔سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں، 67 فیصد لڑکے پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں، 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔چیئرمین لاہور بورڈ زید بن مقصود نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے،میٹرک امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ٹاپ پوزیشن ہولڈ محمد آیان نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کئے، طلبہ کو اچھے انداز میں تعلیم دینے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، بچوں کیلئے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔میٹرک میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاہور بورڈ کے مطابق دانش سکول سے محمد آیان کاشف 1190نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے، ماہین سجاد 1186 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ عبیرہ اصغر, عبیداللہ عثمان، زینب آصف اور سحر شکیل 1185 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہیں، پہلی 2 پوزیشنز سرکاری سکول کے بچے لے گئے، ٹاپ پوزیشن پر رواں سال لڑکے بازی لے گئے۔آرٹس گروپ بوائز میں غلام محی الدین 1073 نمبر لے کر پہلے ، احتشام الحق 1071 نمبر لے کر دوسرے اور محمد فرحان 1061 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔آرٹس گروپ گرلز میں حفصہ اور مائرہ عمران 1152 نمبروں کے ساتھ پہلی، حافظہ کائنات عامر 1147 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مائرہ خرم نے1137 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحانات 2024 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، ملتان بورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن انس نوید کی ہے انہوں نے 1191 نمبر حاصل کئے، محمد فیضان شوکت نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ بورے والا سے رانیہ شاہد نے 1188 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
بہاولپور، بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سٹی گرائمر ہائی سکول کے طالبِ علم عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بہاولپور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاﺅن کی طالبہ منعم شاہد نے بورڈ میں 1190 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے محمد وقار اور خانپور کے علی حیدر طالب علموں نے بورڈ میں تیسری پوزیشن 1187 نمبر لیکر حاصل کی۔سائنس گروپ میں بہاولنگر کی عکاشہ طارق نے 1193 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد وقار اور علی حیدر نے سائنس گروپ میں بھی اکٹھے 1187 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، رحیم یار خان کے زین الرحمن نے 1183 نمبر لیکر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس اور ہومینیٹی گروپ میں منچن آباد کے عبدالروف نے 1056نمبر لیکر طالبعلموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فورٹ عباس کی ماریہ رفیق نے 1120 نمبرز لیکر طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔