لاہو ر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس ختم، مریضوں کو شدید مشکلات

    لاہو ر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کٹس ختم، مریضوں کو شدید مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب میں کورونا کے مریضوں اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔ یکم مئی سے 7 جون تک کورونا کیسز کی یومیہ شرح 6.7 گنا بڑھ گئی۔ ایک مہینہ اور 7 دن میں ہلاکتوں کی شرح میں بھی 7 گنا اضافہ ہوا۔ محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کر دی۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یکم مئی سے 7 جون تک 39 دنوں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں 6.7فیصد اضافہ ہوا۔پنجاب میں 30870 نئے کیسز سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق یومیہ 791 مثبت کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ اس سے قبل پہلے ڈیرھ ماہ میں کیسز یومیہ شرح 129 کیسز تھی۔ 14 مارچ سے 30 اپریل تک صرف 6220 کیسز سامنے آئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ شرح میں بھی سات گنا تک اضافہ ہوا ہے۔ یکم مئی سے اب تک یومیہ ہلاکتوں کی شرح 14.7 ہو چکی ہے اور 39 روز میں 557 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پہلے ڈیڑھ ماہ میں ہلاکتوں کی شرح 2.2 تھی اور 14 مارچ سے 30 اپریل تک 48 روز میں 106 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 38903 کیسز اور 715 اموات ہوئی ہیں۔
کورونا کیسز


لاہور (جنرل رپورٹر) سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس ختم ہو گئیں۔تفصیل کے مطابق میو، جنرل، جناح اور سروسز ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کٹس ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث وہاں پر موجود مریض در بدر ہو رہے ہیں۔ کورونا لیب انچارج نے بتایاکہ ابتدائی طور پر 100 کٹس ملیں جو ایک گھنٹہ میں ہی ختم ہو گئیں۔علاوہ ازیں شہر کے دیگر ہسپتالوں میں جہاں پر کورونا کے مریض ہیں وہاں بھی کٹس نہیں مل رہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورونا کٹس

مزید :

صفحہ آخر -