وفاق نے اعلیٰ تعلیمی گرانٹ میں کٹوتی کردی

وفاق نے اعلیٰ تعلیمی گرانٹ میں کٹوتی کردی
وفاق نے اعلیٰ تعلیمی گرانٹ میں کٹوتی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات کی گرانٹ میں  ڈیڑھ فیصد کٹوتی کردی۔

تفصیلات کے مطابق   آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات میں   ڈیڑھ فیصد کٹوتی کی ہے۔سال 2023-24 کے لئے چاروں صوبوں کی جامعات کے انفرادی فنڈزمیں کٹوتی کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ رواں مالی سال2022-23 کی منظور کردہ گرانٹ بھی آخری ماہ جون میں تمام جامعات میں 5 فیصد کٹوتی کے ساتھ بھجوائی گئی ہے۔وفاقی ایچ ای سی نے منظور شدہ گرانٹ سے 100 ملین روپے نکال لئے جبکہ وفاق کے تحت چلنے والی اردو یونیوسٹی کی سالانہ گرانٹ سے بھی 45 کروڑ روپے منہا کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی ایچ ای سی نے سندھ کی جامعات کی گرانٹ میں اضافہ تجویز کردیا ہے، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں سنگین مالی مشکلات کا سامنا ہے ، جس کے پیش نظر صوبائی حکومت نے مالی سال 2023-24 کی سرکاری گرانٹ 14 ارب روپے سے بڑھا کر21ارب روپے کردیئے۔این ای ڈی یونیورسٹی کی صوبائی گرانٹ 69 کروڑ سے 1 ارب 14 کروڑ روپے، مہران یونیورسٹی کی گرانٹ 97 کروڑ سے 1 ارب 45 کروڑ روپے ہوجائے گی۔ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی صوبائی گرانٹ 55 کروڑ سے 89 کروڑ روپے ، جامعہ کراچی کی گرانٹ 1ارب49کروڑ سے2ارب46کروڑ اور لیاری یونیورسٹی کی گرانٹ 12 سے 18 کروڑ روپے ہوجائے گی۔داودانجینئرنگ یونیورسٹی کی گرانٹ 83کروڑ سے1ارب 11کروڑ اور سندھ یونیورسٹی جامشورو کی گرانٹ1ارب42کروڑ سے 1ارب 93 کروڑ روپے ہوجائے گی۔

مزید :

بجٹ -