بھارت کے خلاف جیتنے کے لیے کیا کرنا ہوگا ؟ شاداب خان نے بتا دیا

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ بھارت سے میچ جیتنے کے لیے مڈل اوورز میں وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔
میچ سے قبل گفتگو کر تے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ نہایت اہم ہے، ہر حال میں جیتنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلرز موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو مشکلات میں ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن میچ کو جیتنے کے لیے سپنرز کا کردار بھی اہم ہوگا۔
خیال رہے کہ نیویارک میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ تاخیر کا شکار ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس 7 بجے ہونا تھا جو کہ اب تک نہیں ہوسکا ہے۔