اسلام آباد ہائیکورٹ، یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ، یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست ...
اسلام آباد ہائیکورٹ، یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوسف رضاگیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی نواز نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کیاہے،درخواست میں یوسف رضا گیلانی، علی حیدر گیلانی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے۔ 
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ یوسف رضا گیلانی نے دھاندلی اور پیسوں سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کی، الیکشن کمیشن سے پوچھا جائے گیلانی کے کاغذات نامزدگی کیسے قبول کئے؟ مریم نواز نے اعتراف کیا وہ الیکشن پر اثرانداز ہوئیں۔ مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ کی آفر سے اثر انداز ہونے کا اعتراف کیا، علی حیدر گیلانی غیر قانونی طور پر ہارس ٹریڈنگ کرتے پائے گئے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے، ان کی بطور سینیٹر کامیابی غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دی جائے۔یوسف رضا گیلانی کی کامیاب کا نوٹیفکیشن بھی معطل کیا جائے۔