پسند کی شادی کرنے والی بہن رخصتی کے دن بھائی کے ہاتھوں قتل

پسند کی شادی کرنے والی بہن رخصتی کے دن بھائی کے ہاتھوں قتل
پسند کی شادی کرنے والی بہن رخصتی کے دن بھائی کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 39 تھری آر میں بھائی نے بہن کو پسند کی شادی کرنے پر عین رخصتی کے وقت قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اسماء دو ماہ قبل رمضان نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کر کے چلی گئی تھی بعد ازاں پنچایت کے ذریعے اسماء کو ورثااپنے گھر لے آئے، ورثا نے باقاعدہ طور پر اسماء کو رخصت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ 

18سالہ مقتولہ اسماء کی آج رخصتی تھی کی رخصتی سے قبل اس کے چھوٹے بھائی علی خان نے اس کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کرکے کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔