گھر میں لڑائی جھگڑے ختم کرنے کاروحانی عمل

گھر میں لڑائی جھگڑے ختم کرنے کاروحانی عمل
گھر میں لڑائی جھگڑے ختم کرنے کاروحانی عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہمارے معاشرے میں نفسانفسی نااتفاقی اور بے برکتی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ روزانہ گھروں میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔بے روزگاری بھی اس کا بڑا سبب ہے لیکن سب سے زیادہ جو چیز اس کو بڑھاتی ہے وہ تربیت کا فقدان ہے۔طبعیتوں میں بے چینی اور ایک دوسرے کی عزت نہ کرنے سے بھی گھروں میں جھگڑا رہتا ہے ۔اس کا سلسلہ ماں باپ سے شروع ہوتا ہے جو اولاد اور پھر نسلوں تک چلتا ہے ۔یہ لڑائی حساس اور ذمہ دار اہل خانہ کو بے حد پریشان رکھتی ہے ۔شیطان ایسے گھرو ں کو اپنا پسندیدہ ٹھکانہ بنائے رکھتا ہے ۔میں اکثر ایسے سائلین سے کہتا ہوں کہ وہ گھر میں آیت کریمہ کم ازکم سال میں ایک بار لازمی پڑھا کریں،مہینے میں ایک بار دعائے جبرائیلؑ یعنی گنج العرش پڑھنے سے گھر میں خیر و برکت پیدا ہوتی ہے ۔ان روحانی معمولات سے سکون اور رزق میں اضافہ ہوتا ہے ۔
جن گھروں میں روزانہ لڑائی رہتی ہو وہاں کوئی بھی فرد یہ عمل کیا کرے ۔اول آخر درود پاک کے بعد یا رحمن یا رحیم و یا کریم گیارہ سو بار اکیالیس دن 
سورہ الناس ایک سو ایک بار پانی پر دم کرکے گھر والے پی لیا کریں اور جو پانی بچ جائے اسکو دیواروں پر چھڑک دیا کریں ۔ 
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com 

مزید :

روشن کرنیں -