جرمنی کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں: امریکی مطالبہ

جرمنی کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں: امریکی مطالبہ
جرمنی کمپنیاں ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں: امریکی مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)امریکا نے ایرانی جوہری معاہدے سے اپنے انخلا کے بعد ایران میں سرگرم جرمن کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اب ایران سے اپنا سرمایہ نکال لیں۔ 
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے کہاکہ جرمن اداروں کو فوری طور پر ایران میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دینا چاہئیں۔ ادھر امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ نافذ ہو چکی ہیں اور ایران میں کام کرنے والے غیرملکی اداروں کے پاس صرف چند ماہ کا وقت ہے کہ وہ وہاں اپنے کاروبار بند کر دیں۔