محنت سے انسان ہر منزل حاصل کرسکتا ہے، اداکارہ ریشم

    محنت سے انسان ہر منزل حاصل کرسکتا ہے، اداکارہ ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ ریشم نے کہاکہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا،ہر فنکار اپنے مزاج کے مطابق کام کرتا ہے، کسی اسکرپٹ میں آپ کے لئے اداکاری کا مارجن ہو اور ایک اچھا ہدایتکار فلم بنا رہا ہو تو کیا کوئی فنکار اس پراجیکٹ میں کام سے معذرت کرے گا۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مشکل کردار نبھائے ہیں اور مجھے ہمیشہ چیلنجنگ کردار کرنا پسند رہا ہے۔ریشم نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا اوراس کے بعد میں نے بڑی سکرین کا رخ کیا اور جس طرح مجھے پی ٹی وی پر کامیابی ملی۔

 اسی طرح مجھے بڑی سکرین پر بھی فلم بینوں نے پسند کیا۔ 

مجھے اردو اورپنجابی دونوں فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے  مزید کہا کہ جب بھی مجھے کوئی معیاری کردار ملے گا میں ضرور کام کروں گی مزید کہا کہ میں نے جب شوبز کیرئیر کا آغاز کیا تھا تو اس وقت ہی میں نے تہیہ کرلیا تھا کہ میں میرٹ پر کام کروں گی اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس کوشائقین نے بہ بہت پسند کیا ہے اور مجھے میری توقعات سے بڑھ کر عزت دی ہے مستقبل میں بھی عمدہ کام کروں گی۔

مزید :

کلچر -