2023ء میں 226خواتین قتل، 700اغواء، 631جنسی زیادتی کا نشانہ بنیں، انسانی حقوق کمیشن
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے 2023ء میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی۔جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2023ء میں جبری مذہب کی تبدیلی کے 136 واقعات رپورٹ ہوئے، 2023ء میں 226 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، 700 خواتین کو اغواء کیا گیا، 631 جنسی زیادتی کا نشانہ بنیں۔رپورٹ میں مزید بتایا 277 خواتین کیساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی، خواجہ سراؤں پر غیرت کے نام پر تشدد کے 9 اور جنسی تشدد کے 11 واقعات ریکارڈ ہوئے، بچوں سے بدسلو کی کے 4213 واقعات ریکارڈ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں 33 افراد جاں بحق ہوئے، 13 افراد کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کراچی میں سٹریٹ کرائمز میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 90 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے، ملک کی جیلوں میں گنجائش سے 45 فیصد زائد قیدی رکھے گئے۔جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں،جن میں اوسطََ 18 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔
2023رپورٹ