جی ٹی روڈ پر پیر زکوڑی تا سوری پل رکشے چلانے پر پابندی
پشاور(سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی کل سے 20 دنوں کے لیے پشاورمیں غیر قانونی رکشوں، غیر قانونی بسوں،ویگنوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا مسافر گاڑیوں میں پریشر ہارن،فلش لائٹس،کالے شیشوں،غیر قانونی نمبر پلیٹوں اور آلات موسیقی کے خلاف بھی سخت کارروائی کا فیصلہ پریشر ہارن،فلش لائٹس اور آلات موسیقی کو قبضے میں لیکر اسی وقت عوام کے سامنے توڑا جائے گا 21 سال سے کم عمر کے افراد کا ہر قسم گاڑی چلانے پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی غیر قانونی رکشوں،ویگنوں اور بسوں کو تحویل میں لیکر اسکریپ کرنے کے لیے رنگ روڈ پر قائم بینظیر ہسپتال کی اراضی مختص اس حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور،سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ایس ایس پی ٹریفک پشاور،محکمہ ایکسائز اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں پشاور میں ٹریفک اژدہام پر قابو پانے کے لئے تمام غیر قانونی ٹرانسپورٹ کے مکمل خاتمے کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا گیا آپریشن 9 مئی تا 29 مئی تک جاری رہے گا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے آپریشن کی براہ راست نگرانی کا اعلان کرتے ہوئے کسی سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی کے احکامات جاری