سانحہ 9مئی:لاہور پولیس تاحال 7 ہزار 772 ملزموں کی شناخت نہ کر سکی، پولیس ریکارڈ میں انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ 9مئی کو ایک سال مکمل ہو گیا ،لاہور پولیس تاحال 7 ہزار 772 نامعلوم ملزموں کی تاحال شناخت تک نہ کر سکی۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سانحہ 9مئی میں جناح ہاو¿س حملے سمیت دہشت گردی کے چودہ مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق دہشت گردی کے 14 مقدمات میں نامزد ملزمان کی تعداد 1061 تھی۔ نامزد ملزمان میں سے 1058 کو گرفتار کیا گیا ،2نامزد ملزمان کی گرفتاری زیر التوارہی ،جلاو¿ گھیراو¿ کے الزام میں 7 ہزار 772 افراد کو نامعلوم ملزمان قرار دیا گیا۔جناح ہاو¿س حملہ کے مرکزی مقدمہ میں 558 ملزمان نامزد ہو ئے ،مرکزی مقدمے کے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، 1500نامعلوم ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق جناح ہاو¿س حملے 64 ملزمان پاک فوج کے حوالے کئے گئے، چالان دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں جمع کروایا گیا۔عدالت نے ملزمان کو 15 مئی کے سمن جاری کر دئیے۔ عسکری ٹاور حملے کا مقدمہ82 نامزدملزمان کیخلاف درج ہوا ۔78ملزمان کی شناخت پریڈ کروائی گئی ، 80 کاچالان کیا گیا۔عسکری ٹاور حملہ کیس کا ٹرائل جاری ہے جبکہ 18 مئی کیلئے ملزمان کو سمن جاری کئے گئے،تھانہ شادمان حملہ کیس میں نامزد 48 ملزمان گرفتار ہوئے،14ملزمان ڈسچارج کر دئیے گئے ، 34 کا چالان کیا گیا،مقدمے کا ٹرائل جاری ہے ، 9 ملزمان کو چارج فریم کردیا گیا۔واضح رہے کہ آج کے دن ایک جماعت کے کارکنوں نے اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی آڑ میں لاہور میں جناح ہاﺅس کو جلا ڈالا، عسکری تنصیبات پر حملے کئے جی ایچ کیو کے اوپر حملہ کیا، شہدا کی بے حرمتی کی۔