ٹی 20 سیریز، محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا مل گیا۔
آج نیوز کے مطابق ویزہ جاری ہونے کے بعدمحمد عامر کی جلد آئرلینڈ روانگی ممکن بنائی جارہی ہے، عامر کل سےشروع ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پاک آئرلینڈ سیریز میں شرکت کر سکیں گے۔ پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کو محمد عامر کے لیے فلائٹ بکنگ کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا۔واضح رہے کہ ویزا مسائل کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ساتھ ڈبلن نہیں جاسکے تھے، ٹیم ارکان کے ساتھ محمد عامر کی ویزا درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم آئِرلینڈ ایمبسی نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔ویزا جاری ہونے کے بعد محمد عامر سیریز میں شرکت کر پائیں گے تاہم کل ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں ان کا شامل ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔