وفاقی وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد ، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے بیرون ملک علاج پر فوری پابندی عائد کر دی، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کابینہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے بیرون ملک علاج پر فوری پابندی عائد کر دی ہے ، وفاقی وزرا کے بیرون ملک علاج پر فوری پابندی کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹی فیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق وزرائے مملکت، معاونین خصوصی پر بھی ہوگا جب کہ وفاقی سیکریٹریز پر بھی بیرون ملک علاج کروانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
علاج پابندی