لاہورہائیکورٹ کابابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کاحکم ،جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی

لاہورہائیکورٹ کابابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کاحکم ،جواب داخل ...
لاہورہائیکورٹ کابابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کاحکم ،جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے بابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کاحکم دیدیا اور انہیں جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے مشیروں اورمعاون خصوصی کے تقرر کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے بابراعوان کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، وکیل نے کہاکہ بابر اعوان جواب جمع کروانا چاہتے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے، عدالت نے بابراعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کاحکم دیتے ہوئے انہیں جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی۔