سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر 4 سکول سیل

سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر 4 سکول سیل
سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر 4 سکول سیل
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سموگ ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 سکولوں کو سیل کر دیا گیا۔

"آج نیوز "کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق کا کہنا تھا کہ سموگ ایمرجنسی کے باعث سکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ پابندی کے باوجود سکولوں میں تدریسی عمل جاری تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو سیل کردیا گیا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔