اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دوسری عرب اسلامک سمٹ میں بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور اور فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔