ناقص سلیکشن وکارکردگی سیریز ہارنے کی وجہ
پاکستان کی ٹیم نے ناقص کھیل کامظاہرہ کیا جس کی وجہ سے اس کو مسلسل دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا پہلے میچ میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد جس پلان کا ذکر کررہے تھے کہ ہم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بہترین حکمت عملی سے نئے پلان سے میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ان کے دعوے بس دعوے ہی ثابت ہوئے ایک مرتبہ دوبارہ پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن فلاپ نظر آئی، سری لنکا کی ٹیم جسے بے بی ٹیم بھی کہا جاسکتا ہے پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوگی
یہ کسی نے سوچا بھی نہ تھا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پہلی شکست کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا عمر اکمل کی بات کیجائے تو ان کو پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کرنے کا جواز ہی نہیں بنتا تھا اور ان کو کیوں ٹیم میں شامل کیا گیا ان کے علاوہ بھی کئی کھلاڑی ایسے تھے جن کو موقع دیا جاسکتا تھا مگر ایک مرتبہ دوبارہ ان کو موقع دیا گیا مگر اس مرتبہ بھی وہ صفر پر ہی آؤٹ ہوئے شکست کی ذمہ داری قبول کرنے سے معاملات حل نہیں ہوتے پاکستان کی ٹیم کے لئے یہ شکست کوئی معمولی بات نہیں ہے
سری لنکا کی ٹیم اس وقت آٹھویں پوزیشن پر ہے اور پاکستان کی ٹیم کا نمبر ون ہے اور اسی طرح سے پاکستان کی ٹیم کو عرصہ بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں کسی ٹیم نے شکست دی ہے او ر ان کے اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ پر دی گئی ہے شائقین کرکٹ میں اس وقت جو غم و غصہ پایا جاتا ہے وہ بالکل درست ہے اور اسکی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان کو پہلے میچ میں شکست کے بعد یقین تھا کہ اس میچ میں تو پاکستان کی ٹیم سنبھل کر کھیلے گی اور کامیابی حاصل کرے گی
تاکہ تیسرا ٹی ٹوٹنی میچ تو فیصلہ کن ہوسکے مگر ایک مرتبہ دوبارہ شاقین کرکٹ کو پاکستانی کھلاڑیوں نے شدید مایوس کیا، آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔ آج کے میچ میں بھی اسی طرح سے اگر پاکستانی ٹیم نے ناقص کھیل کامظاہرہ کیا تو اس کو کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اس وقت سلیشکن کمیٹی پر ایک بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے موقع پر ٹیم کا انتخاب کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور بہترین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے او ر سب سے بڑھ کر اس میچ کو آسان نہ لیا جائے
بلکہ پوری طاقت کے ساتھ اور کلین سوئپ سے بچنے کے لئے ایک بہترین حکمت تیار کرکے میدان میں اترا جائے اب دیکھنا یہ ہے کہ آج کے میچ میں قومی ٹیم کیسی پرفارمنس دیتی ہے امید ہے کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کو ٹیم میں شامل کر نے کا کوئی جواز ہی نہیں ہے اور جو کھلاڑی بھی آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے پورا کریں گے اور آج کا میچ پاکستان جیت جائے اور کچھ عزت تو باقی رہ جائے۔