اعجاز اسلم کی’جی ٹی روڈ“کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد کراچی واپسی

  اعجاز اسلم کی’جی ٹی روڈ“کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد کراچی واپسی
   اعجاز اسلم کی’جی ٹی روڈ“کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد کراچی واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار اعجاز اسلم ڈرامہ سیریل”جی ٹی روڈ“کی ریکارڈنگ کروانے کے بعد کراچی واپس چلے گئے۔انہوں نے سنیئر اداکارہ اسماء عباس، شائستہ جبیں،عنایت خان، سونیا مشعال،کاشف محمود، خالد بٹ سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ اندورن شہر کے ساتھ لاہور کے مضافات میں کام مکمل کروایا۔ دیگر کاسٹ میں میمونہ قدوس، سنبل شاہد،ثمینہ بٹ، عثمان راج، افراء خان، فائزہ مصطفی، اجمل دیوان شامل ہیں۔ مذکورہ سیریل کے ٹیزر ان دنوں اے پلس اور سوشل میڈیا پر لانچ کردئیے گئے ہیں جنہیں پسند کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر دلاور ملک نے بتایا کہ اعجاز اسلم اس سیریل میں کیرئیر کا یادگار اور منفرد کردار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ”لنڈا بازار“، ”بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ“ اور ”لال عشق“ کی طرح ”جی ٹی روڈ“ بھی ناظرین کو پسند آئے گا۔
اورینٹل فلمز کے بنیر تلے بننے والی اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر خرم ریاض، رائٹر سارہ قیوم اور کیمرہ مین شیری رانا اورہدایتکار دلاور ملک ہیں۔

مزید :

کلچر -