ریاض فتیانہ کے بیٹے سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ اغواء، مقدمہ درج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو اغوا ءکرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 25 نامعلوم افراد نے ڈیفنس سی میں احسن ریاض فتیانہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغواء کرکے لے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق احسن ریاض فتیانہ کے اغوا ءکا مقدمہ ان کی والدہ آشفہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اغواء کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور سے احسن ریاض کے کیس میں رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
احسن ریاض فتیانہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔