احتجاج میں توڑ پھوڑ : پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

احتجاج میں توڑ پھوڑ : پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے ...
احتجاج میں توڑ پھوڑ : پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی احتجاج میں توڑ پھوڑ جلاو گھیراو کے مقدمات کا معاملہ ، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ، انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی ، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔