پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونیوالے افغان باشندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ہونیوالے افغان باشندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔
احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔افغان باشندوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے انہیں 2 ہزار روپے دن کا لالچ دے کردھرنے پربلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا، پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ گئی اور ہمیں پولیس نے پکڑ لیا۔
"جیو نیوز " کے مطابق افغان باشندوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور اسلام آباد میں توڑپھوڑ کرنے کی ہدایات دی۔