قرضے بھی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے
اسلام آ باد (خصوصی رپورٹ) قرضے بھی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کےقرضوں کےسا بقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے-اگست2024 ء تک وفاقی حکومت کےقرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70362ارب روپے پر پہنچ گئے-
"جنگ " کے مطابق رواں مالی سال پہلے 2ماہ جولائی اور اگست دوران قرضوں میں 1 ہزار 448 ارب روپےکا اضافہ ہوا گذشتہ 1 سال کے دوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں 6392 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار میں مزید بڑھ گیا ہے-
سٹیٹ بینک آف پاکستان نےاگست2024 تک وفاقی حکومت کےقرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا-سٹیٹ بینک کی دستاویز کےمطابق رواں مالی سال کےپہلے 2 ماہ جولائی اور اگست 2024 کےدوران وفاقی حکومت کےقرضوں میں1 ہزار 448 ارب روپےجبکہ اگست کے 1 مہینےمیں مرکزی حکومت کےقرضوں میں739 ارب روپےکااضافہ ہوا-