حکومت اور نابینا افراد کے درمیان معاملات طے پا گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور نابینا افراد کے درمیان معاملات طے پا گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سہیل شوکت نے مطالبات منظوری کیلئے 25نومبر تک کا وقت دیدیا،نابینا افراد نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر دھرنا3دسمبر تک موخر کر دیا۔
یادرہے کہ نابینا افراد نے کئی روز سے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے،راستوں کی بندش کی وجہ سے شہری پریشان ہیں،عدالت نے حکومت کو نابینا افراد کے مطالبات پر فیصلے کیلئے حکومت کو حکم دے رکھا ہے۔