وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) وفاقی بیو رو کر یسی میں تقرر و تبادلے  کر دیئے گئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے افسر ندیم احمد ملک کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کر دیا  ۔

"جنگ " کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ 19کے افسر اورڈپٹی سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ساجد منظور اسدی کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن عامر حسین غازی کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن اور ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ محمد خلیل چوہدری کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا  ہے۔