ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا
 ایوان زیریں تحلیل، جاپان میں عام انتخابات کا اعلان کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جاپان میں ایوان  زیریں کو  تحلیل کر دیا گیا اور ساتھ ہی  عام انتخابات کیلیے تاریخ کا اعلان  بھی کر دیا گیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے اور  انتخابات بھی رواں  ماہ ہی  ہوں گے۔"جنگ " کے مطابق  جاپان کے وزیرِ اعظم نے پارلیمنٹ کا ایوان زیریں تحلیل کردیا اور اب 27 اکتوبر کو عام انتخابات ہوں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو تحلیل کردیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔

اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے 3 سالہ وزارتِ عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔