ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے

ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں۔
مہمان ٹیم انگلینڈ کو میزبان پاکستان کا سکور برابر کرنے کےلئے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹ ابھی باقی ہیں۔
انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آو¿ٹ ہوگئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراو¿لے 78 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آو¿ٹ کیا۔
تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراو¿لے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔

مزید :

کھیل -