مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل

مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے پر سٹے آرڈر دینے والا جج معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے آرڈر دینے والے جج انعام اللہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کردیے اور انہیں سینئر سول جج سے او ایس ڈی بنادیا۔ سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری طور پر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا، سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔

ایکپریس نیوز کا عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔

مزید :

قومی -