ملک میں متوازی نظام قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیرداخلہ

ملک میں متوازی نظام قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیرداخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں متوازی نظام قائم کرنے کی اجازت نہیں دےسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد کے ساتھ لوگوں کو لانا اس کو جرگہ نہیں کچھ اور کہا جاتا ہے، حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں متوازی عدالتی نظام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کی اہم وجہ اس جماعت کی طرف سے ریاستی اداروں، پولیس کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا اور نسلی امتیاز کے ذریعے قوم میں تفریق پیدا کرنا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا اگر کسی کو سیاسی چیزوں اور لوگوں کے حقوق کی بات کرنی ہے تو اس کی اجازت ہے لیکن اداروں کے خلاف لوگوں کو کھڑا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات ہے کہ ایک دو سیاسی جماعتوں کے لوگ جب پی ٹی ایم کے ساتھ ملے تو انہوں نے حقوق کی بات پر ان کی حمایت کی لیکن انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا ہے آپ حقوق کی بات بھی کریں اور ساتھ بندوق بھی اٹھائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -