سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری

سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا ...
سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری
کیپشن: file photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق  ریاض میں منعقدہ  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزارت ثقافت میں منصوبہ بندی کی ڈائریکٹر نورالدباغ کا کہنا تھا کہ مملکت کے نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کو تیار کیا جارہا ہے، یہ اساتذہ  پرائمری کلاسوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔ نورالدباغ کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تعلیمی نصاب میں  فنون و ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -