سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری

سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد صحتیاب ہیں۔

دارالحکومت ریاض سے سعودی شاہی ایوان نے اپنے بیان میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقامی اسپتال میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کا طبی معائنہ کروایا۔ 

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی ایوان نے کہا کہ طبی ٹیم نے انفیکشن کے خاتمے تک اینٹی بائیوٹکس کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -قومی -