اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا

اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں تیندوے کا بچہ (سلطان) گردےکی بیماری کے باعث چل بسا۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق  تیندوے کے مرنے والے بچے سلطان کو ہری پور سے ریسکیو کیا گیا تھا۔گردےکی بیماری کی تشخیص کی تصدیق الٹی،خون کے ٹیسٹ، ایکسرے کے بعد ہوئی تھی۔تیندوے کے بچے کے پوسٹ مارٹم کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ تیندوے کا بچہ 24 گھنٹے ماہرین حیوانات کی نگرانی میں رہتا تھا۔