ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال
ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سعودی حکام کی جانب سے ریاض آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقات ہوئی ، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی، وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، ایران میں سعودی سفیرعبداللہ العنزی اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔