عالمی یوم ڈاک،وزیر اعلیٰ پنجاب کا محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ ڈاک پر اپنے پیغام میں ہے کہا ہے کہ عالمی یوم ڈاک پر محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پوسٹ آفس نہ صرف خط اور پیغام پہنچاتا ہے بلکہ فاصلے کم کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ پاکستان پوسٹ دن رات مصروفِ عمل ہے۔ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔