یمنی شہر صراوح میں تزویراتی ٹھکانوں پر فوج کا کنٹرول، جھڑپوں میں 35جنگجو ہلاک

یمنی شہر صراوح میں تزویراتی ٹھکانوں پر فوج کا کنٹرول، جھڑپوں میں 35جنگجو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء (این این آئی)یمنی دارالحکومت صنعاء میں عوامی مزاحمت کاروں کے ترجمان عبداللہ الشندقی نے تصدیق کی ہے کہ مارب صوبے کے شہر صراوح میں لڑائی کے دوران حوثی اور معزول علی صالح کی ملیشیاؤں کے تقریبا 35 جنگجو مارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ سرکاری فوجی اور عوامی مزاحمت کاروں نے متعدد پہاڑوں اور تزویراتی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ۔یمنی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کار عرب اتحادی افواج کی سپورٹ کے ساتھ صراوح کو مکمل طور آزاد کرانے اور خولان کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادھر نہم کے محاذ پر سرکاری فوج نے صنعاء اور مارب کے درمیان مرکزی لائن کو منقطع کر دیا ہے اور وہ وادی محلی پر کنٹرول حاصل کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔تعز میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران باغی ملیشیاؤں کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بم باری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ بم باری میں توپ کے گولوں اور مارٹر گولوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ علاوہ ازیں تعز صوبے کے مشرقی محاذ پر بھی لڑائی پھوٹ پڑی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -