کردار کاچناؤ سوچ بچارکے بعد کرتی ہوں، مہوش حیات

کردار کاچناؤ سوچ بچارکے بعد کرتی ہوں، مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وہ فلم اور ڈرامے میں کردار کا چناؤدیکھ کر کرتی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ فلم میں کردار کا چناؤ بہت سوچ سمجھ سے کرتی ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں سب اداکاروں کی عزت کرتی ہیں اور سب کے کام کی معترف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم چھلاوا میں اداکارہ زارا نور عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔

مزید :

کلچر -