سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش کا صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریزکیا ہے۔
ترجمان جارج ڈبلیو بش کاکہناتھا کہ سابق ری پبلکن صدرکا عوامی توثیق کرنے کا کوئی پلان نہیں ،جارج ڈبلیو بش بہت پہلے صدارتی سیاست سے سبکدوش ہو چکے ہیں،جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ ظاہر نہیں کریں گے کہ نومبر میں کس کو ووٹ دینا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جارج ڈبلیو بش نے 2020کے الیکشن میں ری پبلکن امیدوار کی حمایت سے گریز کیاتھا،جارج ڈبلیو بش نے 2016 کے صدارتی الیکشن میں ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیا تھا، جارج ڈبلیو بش دور کے نائب صدر ڈک چینی نے گزشتہ ہفتے کاملاہیریس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔