68سال شادی کے بندھن میں رہنے والے میاں بیوی ایک ہی دن انتقال کر گئے

68سال شادی کے بندھن میں رہنے والے میاں بیوی ایک ہی دن انتقال کر گئے
68سال شادی کے بندھن میں رہنے والے میاں بیوی ایک ہی دن انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک شادی شدہ جوڑا جو ایک دوسرے سے شدید محبت کرتے تھے، محض 24 گھنٹوں کے اندر اندر یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے۔

 میاں بیوی 68 سال سے شادی کے بندھن میں تھے اور زیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ ہی گزارتے تھے۔ تاہم حال ہی میں دونوں میاں بیوی 24 گھنٹوں کے اندر اندر انتقال کرگئے۔عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ 89 سالہ اہلیہ، این بیومونٹ کا انتقال صدمے سے ہوا جب انہیں پتہ چلا کہ ان کا 92 سالہ شوہر فرینک دنیا میں کچھ ہی دیر کے مہمان ہیں۔

 این اپنے شوہر سے نسبتاً اچھی صحت میں تھیں، لہٰذا ان کی اچانک موت رشتہ داروں کیلئے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔جب ان کے شوہر، جو شدید ڈیمنشیا میں مبتلا تھے، کو ان کی اہلیہ کی موت کی خبر دی تو وہ اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبر سننے کے بعد انتقال کر گئے۔