آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 18ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ،پاکستان شامل نہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 18ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، پاکستان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 18ستمبر کو ایگزیکٹو بورڈسرینام کے 7ویں جائزہ کی منظوری دے گا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بورڈ کے 9اور13ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہوچکا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے،13ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم افی کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 12جولائی کو ہوا تھا،ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان کو دو ارب ڈالرایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے،پاکستان 1.75ارب ڈالر کے کمرشل قرض کیلئے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے40کروڑ ڈالر قرض کی درخواست کرچکا ہے،پاکستان اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کر چکا ہے،پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2ارب ڈالر قرض کی درخواست کرچکا ہے،اس کے علاوہ سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے کوشش جاری ہے،وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پرامید ہے۔