وفاقی پولیس نے پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پی ٹی  آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا

وفاقی پولیس نے پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پی ٹی  آئی کی جانب سے ...
وفاقی پولیس نے پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پی ٹی  آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی پولیس نے پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پی ٹی  آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پرامن اجتماع اور امن عامہ قانون کے تحت پہلے مقدمہ کی تیاری  کرلی گئی،وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی کی جانب سے خلاف ورزی پر استغاثہ تیار کرلیا،زرتاج گل، عامر مغل، شیریں شاہین ،عمرایوب ،سیمابیہ طاہر اورراجہ بشارت سمیت 28مقامی رہنما بھی نامزد ہیں۔

استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا، کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا،پولیس نے موقع سے 17کارکنوں کو گرفتارکیا،افسران کی منظوری کے بعد تھانہ نون میں مقدمہ درج ہوگا۔