وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر بلا لیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر دعوت پر بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جے یو آئی نے ابھی عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف عشائیے کے دوران ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے، حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکیج بھی لانا چاہتی ہے۔
ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لئے گئے ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔