وزیراعظم شہبازشریف کا سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی سے ٹیلی فونک رابطہ، بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شہبازشریف نے رضا رحمٰن شامی کی بیوہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ، مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور عزیز و اقارب کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔یادرہے کہ فوزیہ رضا یکم ستمبر کواسلام آباد میں انتقال کرگئی تھیں۔