سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ،چیئرمین پی ٹی اے کا غیرقانونی وی پی این بلاک کرنے کا عندیہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ،چیئرمین پی ٹی اے کا ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ،چیئرمین پی ٹی اے کا غیرقانونی وی پی این بلاک کرنے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے نے غیرقانونی وی پی این بلاک کرنے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا،انوشے رحمان نے کہاکہ یونیورسل سروس فنڈ اور اگنائیٹ بورڈ سے وزیر مملکت کو نکال دیا گیا، وزیرآئی ٹی اگنائیٹ اور یو ایس ایف کا بورڈ کیوں چیئر نہیں کرتیں،حکام وزارت آئی ٹی نے کہاکہ ایس او ای ایکٹ کے تحت ایسے اداروں کے بورڈ ممبران نجی شعبے سے ہونگے،ایس او ای ایکٹ کے بعد چیئرمین بورڈ بھی نجی شعبے سے ہونگے،انوشے رحمان نےکہا کہ یہ کہا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایسا کرنے کاکہا ہے،وزیراگر ان بورڈز کی ممبر نہیں تو اپنے ایجنڈے پر کیسے عمل کرائیں گے،چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ رجسٹریشن کے حوالے سے ہم ہر جگہ مہم چلا رہے ہیں،ابھی نہیں لیکن بعد میں ہم غیرقانونی وی پی این بلاک کریں گے۔