پی کے 79کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواست پر سماعت 7اکتوبر تک ملتوی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے پی کے 79کے انتخابی نتائج کیخلاف امیدوار تیمور جھگڑا کی درخواست پر سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل پشاور میں پی کے 79کے انتخابی نتائج کے خلاف امیدوار تیمور جھگڑا کی درخواست کی سماعت ہوئی، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی،پی کے 79سے کامیاب امیدوار جلال خان کے وکیل کا اسسٹنٹ عدالت میں پیش ہوا،جسٹس وقاراحمد نے کہاکہ جو وکیل عدالت میں موجود ہوگا، ان کو سنیں گے اور فیصلہ کریں گے،7اکتوبر کو درخواست کو سنیں گے،الیکشن ٹریبونل نے درخواست کی سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کردی۔