علی امین گنڈاپور نے اداروں کو دھمکیاں دیں اس پر ایکشن ہونا چاہئے،گورنر خیبرپختونخوا

علی امین گنڈاپور نے اداروں کو دھمکیاں دیں اس پر ایکشن ہونا چاہئے،گورنر ...
علی امین گنڈاپور نے اداروں کو دھمکیاں دیں اس پر ایکشن ہونا چاہئے،گورنر خیبرپختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور نے اداروں کو دھمکیاں دیں اس پر ایکشن ہونا چاہئے،علی امین گنڈاپور کے الفاظ پر پوری قوم کو اعتراض ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ دوسرا 9مئی کرنا چاہتے ہیں،ہم پہلے بھی کہتے تھے یہ 9مئی والے ہیں، یہ دوسرا9مئی کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز جلسے میں بڑھکیں ماریں،میراکام آئین و قانون کی پاسداری ہے،قانون توڑنے والوں کیخلاف وفاقی حکومت کو کارروائی کرنی چاہئے،میں نے وزیراعلیٰ سے واضح کہہ دیا کہ میں آئین کے خلاف کوئی اقدام نہیں کروں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ اعتماد کھو چکے ہیں، انہیں چاہئے کہ اعتماد کا ووٹ لیں،کے پی کی صوبائی حکومت کوئی کام نہیں کررہی،خیبرپختونخوا کی صورتحال پر فوری طور پر میٹنگ بلائی جائے،خیبرپختونخوا کے حالات پر فی الفور ایمرجنسی میٹنگ بلائی جائے،خیبرپختونخوا میں دہشتگردی، بھتہ مافیا عروج پر ہے۔